Thursday 21 March 2019

ہم نے اب یہ سوچا ہے


ہم نے اب یہ سوچا ہے
ہم زندگی یوں گزاریں گے
جس سے لڑنا ہوگا
اس سے بھڑ جائیں گے
جس کو جو کہنا ہوگا
اس کو وہ کہہ ڈالیں گے
کیوں کہ
ایسی ساری دیری
دل میں نفرت کو جنم دیتی ہے
اور ہم نفرت کے ہاتھوں ہار کر پھر
نہ کچھ کہہ پاتے ہیں
اور نہ ہی ڈھنگ سے لڑ پاتے ہیں

No comments:

Post a Comment